اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آج پہلے سے بہت محفوظ ہے ‘فاٹا اور اسکے ملحقہ علاقوں‘کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ‘ہم اپنی قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے آزاد ملک بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں‘تمام قومی اداروں کو …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سی پیک لاجسٹکس‘ چیلنجز و مواقعے کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آج پہلے سے بہت محفوظ ہے ‘فاٹا اور اسکے ملحقہ علاقوں‘کراچی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ‘ہم اپنی قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے آزاد ملک بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں‘تمام قومی اداروں کو سی پیک کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے کوششیں کرنا ہونگی “سی پیک خطے بالخصوص پاکستان کے عوام کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے ‘سی پیک پرامن اور خوشحال خطے کے لئے ہماری کوششوں کی بھی توثیق کرتا ہے‘جنوبی ایشیاءکے بعض ممالک کے برعکس ہم امن اور اجتماعیت کے لئے توانائیوں پر توجہ مرکوز کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف این ایل سی کے زیر اہتمام سی پیک لاجسٹکس‘ چیلنجز و مواقعے کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کر رہے تھے ۔








