بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی یوم شہداءکی تقریب کے بہترین انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی تعریف

راولپنڈی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداءکی تقریب بہترین انداز میں منعقد کرنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کو ”ویری ویلڈن“ کہا۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم شہداءکی تقریب کےلئے آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کی گئی فوجی جوانوں کی شہادت، آپریشنل امورکی ڈاکومنٹری، رنگ لائے گا شہیدوں …

راولپنڈی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداءکی تقریب بہترین انداز میں منعقد کرنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کو ”ویری ویلڈن“ کہا۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم شہداءکی تقریب کےلئے آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کی گئی فوجی جوانوں کی شہادت، آپریشنل امورکی ڈاکومنٹری، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، اے راہ حق کے شہیدو، شہیدوں اور غازیوں کو سلام، کبھی پرچم میں لپٹتے ہیں، کبھی یہ غازی ہوتے ہیں، خون سے بڑا رشتہ، شہید کی میت گھر لوٹے اور اہل خانہ کا حوصلہ، دفاع وطن، بقائے وطن، کشمیر کو حق دو“ کے گیت سنائے گئے جس پر شرکاءنے بھرپور داد دی۔تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مصافحہ کیا اور بہترین تقریب کے انعقاد پر انہیں ”ویری ویلڈن“ کہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply