راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اے پی ایس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے شہداءکے اہل خانہ، مقامی …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی اے پی ایس کے احاطہ میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت اور خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اے پی ایس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے شہداءکے اہل خانہ، مقامی آبادی، سکول کے طلباءاور اے پی ایس کے عملہ کے ہمراہ اے پی ایس کے احاطہ میں منعقدہ قرآن خوانی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ بے گناہ بچوں پر دہشت گردوں کا حملہ انسانیت پر حملہ تھا جو ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش اور اذیت ناک لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ہزاروں شہداءکو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑی قربانی سے ذاتی طور پر میرا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردوں نے آسان اہداف پر حملے کر کے قوم اور مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی ہے ۔ میرا ملک کے دشمنوں کو یہ پیغام ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ہمارا عزم کبھی غیر متزلزل نہیں ہو گا اور ہم ان دشمنوں کا ان کے ٹھکانوں تک تعاقب کرینگے اور مادر وطن کے چپے چپے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔








