اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جمعہ کو سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزی اوف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کو علاقائی اور عالمی …
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے،ازبک صدر شوکت مرزی اوف سے ملاقات،دنیا کو علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہئے،ازبک صدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جمعہ کو سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزی اوف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کو علاقائی اور عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہئے۔ بری فوج کے سربراہ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی دونوں اطراف نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون میں اضافہ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ کے ازبکستان پہنچنے پر ازبک وزیر دفاع میجر جنرل عبدالسلام عزیزوف اور چیف آرف جنرل اسٹاف میجر جنرل پاﺅل ایرگا شوف نے ان کا استقبال کیا۔








