راولپنڈی۔6فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بسنت محض ایک تہوار نہیں بلکہ پاکستان کی خوشحالی، قومی ترقی اور عالمی شراکت داری کی نوید ہے، لاہور میں بسنت ملک کی معاشی، ثقافتی اور سماجی ترقی کی تیاری کی علامت ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ آسمان پر اڑتی رنگ برنگی پتنگیں پاکستان کی ترقی …
بسنت محض ایک تہوار نہیں بلکہ پاکستان کی خوشحالی، قومی ترقی اور عالمی شراکت داری کی نوید ہے،بیرسٹر دانیال چودھری

مزید خبریں
راولپنڈی۔6فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بسنت محض ایک تہوار نہیں بلکہ پاکستان کی خوشحالی، قومی ترقی اور عالمی شراکت داری کی نوید ہے، لاہور میں بسنت ملک کی معاشی، ثقافتی اور سماجی ترقی کی تیاری کی علامت ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ آسمان پر اڑتی رنگ برنگی پتنگیں پاکستان کی ترقی کی نئی اڑان کی عکاسی کرتی ہیں اور یہ تہوار قومی امید، تخلیقی صلاحیت اور مستقل مزاجی کا بھرپور اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرامید، پرجوش اور بلند حوصلے کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور پاکستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بسنت ہماری قومی لچک، اجتماعی حوصلے اور روشن مستقبل کی تعمیر کا عکاس تہوار ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان ملک کی ثقافتی روایات کے فروغ اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔








