اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)بصارت سے محروم افراد کےلئے نیشنل لائبریری میں اپنی طرز کے منفرد اور اولین ”گوشہ نور“ کا افتتاح (کل) جمعرات کو ہو گا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی ”بریل کارنر“ کا افتتاح کریں گے۔ نیشنل لائیبریری میں ”گوشہ نور“ میں نابینا افرادکے مطالعہ کےلئے بریل میں مرتب ہونے والی کتابیں رکھی گئی ہیں، ان میں قرآن پاک کے …
بصارت سے محروم افراد کےلئے نیشنل لائبریری میں ”گوشہ نور“ کا افتتاح (کل) ہو گا،مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی ”بریل کارنر“ کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی)بصارت سے محروم افراد کےلئے نیشنل لائبریری میں اپنی طرز کے منفرد اور اولین ”گوشہ نور“ کا افتتاح (کل) جمعرات کو ہو گا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی ”بریل کارنر“ کا افتتاح کریں گے۔ نیشنل لائیبریری میں ”گوشہ نور“ میں نابینا افرادکے مطالعہ کےلئے بریل میں مرتب ہونے والی کتابیں رکھی گئی ہیں، ان میں قرآن پاک کے بریل نسخہ جات بھی شامل ہیں۔ بریل کارنر کے ذریعے بصارت سے محروم خصوصی افرادکو پرسکون ماحول میں مختلف موضوعات پرمعیاری کتب سے استفادہ کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔








