بلاول بھٹو زرداری کا چوہدری یٰسین کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیرکے صدر چوہدری یٰسین کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یٰسین اور سوگوار خاندان سے ان کی بیٹی کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وفات کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ …

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےپیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیرکے صدر چوہدری یٰسین کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری یٰسین اور سوگوار خاندان سے ان کی بیٹی کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وفات کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا اور اس مشکل وقت میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری یٰسین کی صاحبزادی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے چوہدری یٰسین اور پورے خاندان کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر کے لئے بھی دعا کی۔ بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی قیادت اور کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔