بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای)کوئٹہ کی ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اجلاس چیئرمین بورڈمحمد اسحاق کی زیر صدارت منعقد ہوا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای)کوئٹہ کی ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اجلاس چیئرمین بورڈمحمد اسحاق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکرٹری اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں 109ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے 34 امیدواروں کے نمبروں میں مبینہ اضافے سے متعلق انکوائری کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران تعلیمی دستاویزات میں مبینہ ردوبدل سے متعلق کیسز اور 2021 سے 2025 کے دوران پیشہ ورانہ جامعات و کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کے نمبروں سے متعلق انکوائری اور آڈٹ کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری کالجز ارشاد احمد، سینڈمین بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مومن خان، جوائنٹ ڈائریکٹر اسکولز ریاض احمد بھنگر، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ محمد اسماعیل مینگل سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے پروفیسر عبدالرشید کو تعلیمی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔








