بلوچستان سے تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے کے معاملہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا جواب خوش آئند ہے، معاملہ کی مزید تفصیل سے (آج) ایوان کو آگاہ کیا جائے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی طرف سے بلوچستان سے تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے …
بلوچستان سے تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے کے معاملہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا جواب خوش آئند ہے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

مزید خبریں
بلوچستان سے تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے کے معاملہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا جواب خوش آئند ہے، معاملہ کی مزید تفصیل سے (آج) ایوان کو آگاہ کیا جائے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی طرف سے بلوچستان سے تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے کے معاملہ پر ایوان بالا میں جواب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملہ کی مزید تفصیل سے (آج) جمعرات کو ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس معاملہ پر توجہ مبذول نوٹس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متعلقہ وزیر وضاحت کریں کہ آرٹیکل 4 اور دیگر آئین کے آرٹیکلز کو بائی پاس کر کے کیسے لوگوں کو اٹھایا گیا، یہ نہ کہا جائے کہ لوگوں کو نہیں اٹھایا گیا، یہ تسلیم کرلیا گیا ہے کہ تین خواتین اس وقت بلوچستان حکومت کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت کی طرف سے اس معاملے پر ایوان میں جواب دینا خوش آئند ہے۔ قبل ازیں توجہ مبذول نوٹس پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع آواران سے ڈاکٹر اﷲ نذر، اسلم بلوچ کے اہل خانہ اور بچوں کو اٹھایا گیا ہے۔ خواتین کو اٹھانا غیرت کے خلاف ہے۔ معصوم بچوں کو اٹھا لینا کہاں کا انصاف ہے؟جن لوگوں کو اٹھایا گیا ہے ان کو بازیاب کیا جائے۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ مزید لوگوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے اور صحافیوں پر تشدد ہو رہا ہے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ لوگ ملک کے نہیں، ناانصافی کے خلاف ہیں۔








