بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امتحان میں کل 99946 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 88944 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا۔گیارہویں جماعت میں 46356 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 39902 کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 86.1فیصد رہا۔
بلوچستان میں انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 جولائی (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کی جانب سے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امتحان میں کل 99946 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 88944 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا۔گیارہویں جماعت میں 46356 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 39902 کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 86.1فیصد رہا۔بارہویں جماعت میں 53590 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 49042 کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 91.5فیصد رہا۔امتحان میں ممنوعہ ذرائع استعمال کرنے پر 542 طلبہ کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔ امتحان منعقد کرنے کے لئے 257 امتحانی مراکز میں نگران عملے کے طور پر 854 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ 151 افسران نے مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبہ کی تفصیل درج ذیل ہے۔اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ عائشہ خان ولد غضنفر علی رول نمبر 580369 نے 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔BRC Loralai کے طالب علم رسد خان ولد نعمت اللہ رول نمبر 250202 نے 1064 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی طالبہ سعدیہ ولد طاہر کامران رول نمبر 580370 نے 1061 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئر مین بورڈ محمد اسحاق ، کنٹرولر بورڈ ڈاکٹر ضیا الحق کا کٹر اور سیکریٹری بورڈ ضیا الرحمان خلجی نے کامیاب ہونے والے طلباء کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو باالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء و طالبات مزید محنت کر کے ملک و قوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کرینگے ۔
کنٹرولر بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی ریکارڈ مدت میں تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدر اسا تذا کرام، بورڈ کے عملہ بلخصوص آی ٹی سیکشن، ریسرچ سیکشن، شعبہ امتحانات ، رزلٹ برانچ اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء کی سہولت کے پیش نظر مندرجہ ذیل فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔ری کاؤنٹنگ کے لیے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ طلباء اصل DMC کے اجراء کا انتظار کیے بغیر 05 اگست 2026( یعنی اعلان نتائج کے 15 دن کے اندر ) تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں ۔








