کوئٹہ۔ 14 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل مرک1122 ذوالفقار جتوئی اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت ڈی جی مرک1122 آفس میں ’’بینظیر ایمبولیٹری سروسز فار ایمرجنسیز‘‘ کے اجرا سے متعلق مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم پالیسی امور اور آپریشنل حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہرہ کمال، ڈاکٹر ساجدہ پنیزئی (پی سی ایم سی ایچ پروگرام)، ڈاکٹر گل سبین اعظم (پی …
بلوچستان میں ’’بینظیر ایمبولیٹری سروسز فار ایمرجنسیز‘‘ کے اجرا کا فیصلہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل مرک1122 ذوالفقار جتوئی اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین مندوخیل کی زیر صدارت ڈی جی مرک1122 آفس میں ’’بینظیر ایمبولیٹری سروسز فار ایمرجنسیز‘‘ کے اجرا سے متعلق مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم پالیسی امور اور آپریشنل حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہرہ کمال، ڈاکٹر ساجدہ پنیزئی (پی سی ایم سی ایچ پروگرام)، ڈاکٹر گل سبین اعظم (پی سی ایم این سی ایچ پروگرام)، ڈاکٹر ثمینہ بگٹی (ڈی پی سی ایم این سی ایچ پروگرام)، ڈاکٹر کامران الٰہی (ڈی پی سی ایل ایچ ڈبلیو پروگرام) اور عبداللہ شیرانی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ ابتدائی طور پر مرک 1122 کی سروسز کا آغاز صوبے کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے کیا جائے گا جبکہ پائلٹ فیز کے دوران سروسز کا دائرہ کار 12 کلومیٹر کے احاطے تک محدود ہوگا۔
شرکا کو بتایا گیا کہ ایمبولینس ڈسپیچ سینٹرز (ADC) کے تحت تمام صحت مراکز اور ایم این سی ایچ سے متعلق پروگرامز کو ایک مربوط نظام کے تحت منسلک کیا جائے گا تاکہ سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ADCs کے آپریشنل قواعد و ضوابط پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مرک 1122 کا کردار اضلاع میں عمومی ایمرجنسیز اور ایم این سی ایچ کیسز کے لیے ریفرل سروسز تک محدود ہوگا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سروسز کی موثریت بڑھانے کے لیے مرک 1122 کو جدید سافٹ ویئر سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ ایل ایچ وی، ایم این سی ایچ اور سی ایم ڈبلیو پروگرامز اپنے فیلڈ سٹاف کو پائلٹ مرحلے کے کامیاب عملدرآمد کیلئے متحرک کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور دیگر پروگرامز کے سربراہان نے منصوبے کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔








