چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزگورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ چائنہ ونڈو کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزگورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ چائنہ ونڈو کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چینی سفارتخانے کے حکام، کھلاڑیوں اور طلبہ نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام کے خیبرپختونخوا کے عوام سے روابط مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بے پناہ معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی جغرافیائی حیثیت اسے خطے میں اہم مقام عطا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور چین کے درمیان روابط اور سرمایہ کاری مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں چائنہ ونڈو کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاک چین تعلقات میں آئی ٹی، تجارت، ثقافت اور نوجوانوں کے روابط مزید اہمیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارے نوجوان چینی نوجوانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ روابط قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال ڈریگن بوٹ کے مقابلے خانپور ڈیم میں منعقد کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنہ ونڈو کے ساتھ گورنر ہاؤس کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ روابط مزید مستحکم کرکے نوجوانوں کے لیے مزید اسکالرشپس کے مواقع پیدا کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے مواقع محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور جیمز مارکیٹ میں چینی سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں چائنہ وال بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہو نے نے کہا کہ 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے صرف اتنا کہوں گا کہ ’’دہلی دور است‘‘۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بھی ایک فائنل کھیلنے گئے تھے، وہ 13 اضلاع عبور کرکے واپس بھاگ آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو امن و امان کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اپنے جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ احتجاج کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب ایک سیاسی جماعت کے طور پر کردار ادا کرے گی تو اس سے بات چیت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف درست فورم پر بات کرنے کے بجائے سڑکوں کا فورم استعمال کرتی ہے،وہ پارلیمنٹ کے فورم کے بجائے سڑکوں کا فورم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں