اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اندرون صوبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ سماجی تنظیمیں ، حکومتی مشینری اور فلاحی اداروں کی معاونت سے ایسے علاقوں میں …
بلوچستان میں خشک سالی سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ کی وفد سے بات چیت
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اندرون صوبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ سماجی تنظیمیں ، حکومتی مشینری اور فلاحی اداروں کی معاونت سے ایسے علاقوں میں پانی کی فراہمی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثناءجمالی کی سربراہی میں قومی وبین الاقوامی فلاحی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کے وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور اس کےلئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔ چیئر مین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں خصوصاً چاغی اور اس سے ملحقہ علاقہ جات میں پانی کے ذخائر اور خاص طور پر زیر زمین پانی ناپید ہوتا جارہا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اور حکومتی سرپرستی میں ایسے منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کیا جا سکے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جہاں پانی کے ذخائر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہاں عوامی سطح پر بھی شعور اجاگر کیا جائے تاکہ پانی کے استعمال میں احتیاط کے ذریعے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔









