ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا بلوچستان دہشت گردی کی مذمت، شہداء کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا
بلوچستان میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات پر پوری قوم افسردہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات پر پوری قوم افسردہ ہے، وطن کی حفاظت اور عوام کے تحفظ کے عظیم مشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور پولیس کے بہادر جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن اور اس کے آلہ کار یاد رکھیں کہ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش پہلے بھی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ناکام ہوگی، ہمارے شہداء کا لہو اس عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ متحد اور پرعزم کھڑی ہے، شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے، اہلِخانہ کو صبر دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔








