کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ 2روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 70 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بھاری نقصانات اٹھانے کے بعد صوبے کے چند مقامات پر حملوں کی کوششیں کی گئیں۔شاہد رند کے مطابق پولیس …
بلوچستان میں 2روز کے دوران 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک، متعدد حملے ناکام بنائے گئے ، معاون وزیراعلیٰ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ 2روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 70 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بھاری نقصانات اٹھانے کے بعد صوبے کے چند مقامات پر حملوں کی کوششیں کی گئیں۔شاہد رند کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی)نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث کسی بڑے نقصان سے بچا ممکن ہوا۔معاون وزیر اعلی بلوچستان نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات بہت جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔








