اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے وفاق اور صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 1837ارب روپے رکھا جارہا ہے، گوادر کو بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے،بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے خزانہ واطلاعات ونشریات کے ہمراہ کے ہمراہ …
بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیر خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے وفاق اور صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 1837ارب روپے رکھا جارہا ہے، گوادر کو بجلی کے قومی گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے،بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے خزانہ واطلاعات ونشریات کے ہمراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگلے مالی سال میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 925 ارب روپے ، اسی طرح صوبوں اوروفاق کا آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی پروگرام 1837 ارب روپے مالیت کا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ250 ارب روپے کے انفراسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بی اوٹی کی بنیاد پر مکمل ہوں گے ، آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی بڑھوتری کا ہدف 4 فیصد رکھا گیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کا بجٹ پندرہ سے بیس فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔ نالج اکنامی کی بڑھوتری کیلئے ایک مربوط اور جامع پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں علاقائی مساوی ترقی پر توجہ دی جائیگی۔ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے آئندہ مالی سال میں 17 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔ معاشی ترقی کی رفتار کو پائیدار بنیادوں پر رکھنا ایک بڑا چیلنج ہو گا اور اس کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہو گی یہ آئی ایم آیف کا آخری پروگرام ہو ۔








