اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ہفتے کو اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے اور ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام عام کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف ثقافتوں کے لوگ بستے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ …
بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ہفتے کو اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے اور ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام عام کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف ثقافتوں کے لوگ بستے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الثقافتی ہم آہنگی پر مزید زور دیا جائے تاکہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز تر کیا جا سکے اور تمام گروہوں کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ انھوں نے تمام قوتوں پر زور دیا کہ مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ایک ایسا کلچر ہے جسمیں محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں ، احترام ادمیت کے بارے میں واضح روایات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔








