بلوچستان کی سرزمین پھل فروٹ اور مختلف فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ الفا الفا (لوسن) کی کاشت کے لیے بہت ہی موزوں ہے، وفاقی وزیر فخرامام

کوئٹہ۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پھل فروٹ اور مختلف فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ الفا الفا (لوسن) کی کاشت کے لیے بہت ہی موزوں ہے جس کی عالمی مانگ بہت زیادہ ہے یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں زراعت سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اجلاس کی …

کوئٹہ۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پھل فروٹ اور مختلف فصلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ الفا الفا (لوسن) کی کاشت کے لیے بہت ہی موزوں ہے جس کی عالمی مانگ بہت زیادہ ہے یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں زراعت سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اجلاس کی سربراہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کررہے تھے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا کہ دنیا بھر میں آرگینک پیداوار کی مانگ بڑھ رہی ہے اور خوش قسمتی سے بلوچستان کی زرعی پیداوار کا ایک بڑا حصہ آرگینک ہی ہوتا ہے منافع بخش پیداوار ہونے کے باوجود صوبے کے چند ایک علاقوں میں کاٹن لگائی جاتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ضروری تربیت فراہم کرکے روایتی فصلوں کے علاوہ دیگر منافع بخش زرعی پیداوار کی ترغیب دی جائے بلوچستان سمیت ملک بھر میں آرگینک کاٹن کی کاشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے سندھ اور پنجاب میں پرانی طرز کی 1300 جیننگ فیکٹریاں لگائی گئی ہیں حالانکہ اسوقت ملک میں رولر جیننگ فیکٹریاں لگانے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی زرعی ڈی این اے ٹیسٹنگ نرسری نہیں ملک میں جینیٹنگ انجنیرنگ کے زریعے زرعی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے وفاقی وزیر فخر امام نے کہا کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے معیاری ادارہ اور زرعی پیداوار میں معاونت کے لیے سیڈ کارپوریشن قائم کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں بھیڑ بکریوں سے منہ اور کھر کی بیماریوں کا خاتمہ ہوجائے تو چین سمیت دنیا بھر میں اس سے بڑا زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ زراعت لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں میں مقامی افراد کو ریسرچ کی جانب مائل کیا جائے اور پی ایچ ڈی کی اسکالرز شپ آفس کی جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائی جانے والی نباتات بہت اہمیت کی حامل ہیں وفاقی وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے بلوچستان میں ہربل انڈسٹریز لگانے کی تجویز پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں زعفران کی بہت مانگ ہے اور بلوچستان کا موسم اس کی کاشت کے لیے بہت موزوں ہے وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے زرعی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت بلوچستان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔