بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی سکردو کی 6 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئیں

"بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی 6 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔”

کوئٹہ۔ 27 جولائی (اے پی پی):بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی سکردو میں 6 ہزار میٹر بلند چوٹی کامیابی سے سر کرنے کے بعد پیر کے روز کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ان کے رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائکہ خلجی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکردو کی 6 ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنا ایک مشکل اور چیلنجنگ مرحلہ تھا، تاہم محنت، عزم اور حوصلے کی بدولت وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوہ پیمائی اور ایڈونچر اسپورٹس کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ نوجوان، خصوصا خواتین، اس شعبے میں آگے بڑھ سکیں اور ملک و صوبے کا نام روشن کریں۔ملائکہ خلجی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی مزید بلند چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش جاری رکھیں گی اور بلوچستان کی نوجوان نسل، بالخصوص لڑکیوں، کو اس میدان میں آگے آنے کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

مزید خبریں