راولپنڈی ۔ 3 مارچ (اے پی پی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو اورامداد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز محصور افراد کو محفوظ علاقوں میں پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔مکران،لسبیلہ، شمالی بلوچستان کے برف سے ڈھکے علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کردئیے گئے …
بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو اورامداد کےلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 3 مارچ (اے پی پی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو اورامداد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز محصور افراد کو محفوظ علاقوں میں پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔مکران،لسبیلہ، شمالی بلوچستان کے برف سے ڈھکے علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں۔لسبیلہ کے علاقہ دریجہ اورقلعہ عبداللہ میں 1500 خاندانوں کو ریسکیوکیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں 3 ہزار500 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔پاک فوج کے ڈاکٹراورطبی عملہ متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد اورادوایات فراہم کررہے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے خوجک پاس، لک پاس اورشیلہ باغ کے علاقوں میں پھنسی گاڑیوں کو بھی نکالا ۔








