بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں ،نوابزادہ جمال رئیسانی کا نیشنل یوتھ سمٹ سے خطاب

کوئٹہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور یہ نوجوان صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔بلوچستان کے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا پر منفی مہم جاری ہے، جس کے خلاف نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انھوں …

کوئٹہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور یہ نوجوان صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔بلوچستان کے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا پر منفی مہم جاری ہے، جس کے خلاف نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں منعقدہ تین روزہ نیشنل یوتھ سمیٹ سے خطاب کرتے ہوے کہی۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے یوتھ سمیٹ میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نہ صرف یوتھ پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ بلوچستان کا روشن اور مثبت چہرہ بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہو رہا ہے۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دیگر صوبوں کے نوجوانوں کی سمٹ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافتوں کا امتزاج ہی پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے۔