بنک الفلاح لمیٹڈ کےبعد از ٹیکس منافع میں کیلینڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصدکمی

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):بنک الفلاح لمیٹڈ کےبعد از ٹیکس منافع میں 2025 کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے ستمبر2025کے دوران بنک کو21.47ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):بنک الفلاح لمیٹڈ کےبعد از ٹیکس منافع میں 2025 کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بنک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے ستمبر2025کے دوران بنک کو21.47ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں بنک الفلاح کو35.20ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس مدت میں بنک کی فی حصص آمدنی 13.56 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 22.32 روپے تھی۔ سال کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بنک کو 6.33 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 52فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں بنک کو 13.28 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ تیسری سہ ماہی میں بنک کی فی حصص آمدنی 4.01 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.42 ارب روپے تھی۔ سال کے پہلے نو ماہ میں بنک نے ٹیکسوں کی مد میں 26.46 ارب روپے جبکہ تیسری سہ ماہی میں 7.46 ارب روپے ادا کئے ہیں۔