ڈھاکہ۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )سے غیر متوقع اخراج کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 11ویں ایڈیشن میں شمولیت اختیار کر کے بیرون ملک ٹاپ ٹئیر فرنچائز کرکٹ میں دوبارہ جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان سپر لیگ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مستفیض الرحمان کی شمولیت کی …
بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کی آئی پی ایل سے خارج ہونے کے بعد پی ایس ایل میں شاندار واپسی

مزید خبریں
ڈھاکہ۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )سے غیر متوقع اخراج کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 11ویں ایڈیشن میں شمولیت اختیار کر کے بیرون ملک ٹاپ ٹئیر فرنچائز کرکٹ میں دوبارہ جگہ بنا لی ہے۔
پاکستان سپر لیگ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مستفیض الرحمان کی شمولیت کی تصدیق کی اور تصویر کے ساتھ اعلان کیا،بیٹرز ہو جائیں محتاط نیا دور شروع ہو رہا ہے، مستفیض الرحمان شامل ہو گئے ہیں۔مستفیض الرحمان کی یہ پیش رفت اس کے آئی پی ایل سے دور ہونے کے فوری بعد سامنے آئی، جہاں وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے والے تھے۔ دو بار کے آئی پی ایل چیمپئنز نے انہیں تقریباً 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی ہدایات پر انہیں ٹیم سے خارج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی تحفظات اور بعض انتہا پسند گروہوں کی دھمکیوں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیاہے۔اب جبکہ آئی پی ایل میں ان کا موقع چھن گیا، پاکستان سپر لیگ نے انہیں بروقت متبادل فراہم کیا ہے۔ اگرچہ ان کی مخصوص فرنچائز ابھی طے نہیں ہوئی، لیکن آنے والے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں مستفیض الرحمان کو سب سے زیادہ مطلوب غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 2026 ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا، جس میں لیگ کو وسیع کر کے 6 سے 8 ٹیموں تک بڑھایا جائے گا۔
مستفیض الرحمان کے لیے یہ لیگ میں 7سال بعد واپسی بھی ہوگی، جنہوں نے 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی اور پانچ میچوں میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ماہرین کے مطابق مستفیض الرحمان کے T20 کرکٹ میں تجربے اور پی ایس ایل کی توسیع کے پیش نظر وہ اپنے آئی پی ایل کی مایوسی کو شاندار پی ایس ایل کم بیک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔








