بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

ڈھاکہ۔20مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین …

ڈھاکہ۔20مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ (کل) جمعرات کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔الیسا ہیلی ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نگار سلطانہ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے ی میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 31 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز بھی شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔