دبئی۔6دسمبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری 11ویں انڈر 19 ایشیا کپ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں ۔ بنگلہ دیش اور بھارت کی مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں ، جن کے درمیان 11ویں اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ کا فائنل میچ 8 دسمبر کو دبئی …
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
دبئی۔6دسمبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری 11ویں انڈر 19 ایشیا کپ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں
۔ بنگلہ دیش اور بھارت کی مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں ، جن کے درمیان 11ویں اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ کا فائنل میچ 8 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی انڈر19 ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت کی انڈر19 ٹیم نے سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مینز انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا فائنل میچ 8دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا








