بنگلہ دیش سعودی امداد سے سینکڑوں مساجد تعمیر کرے گا

ریاض ۔ 27 اپریل (اے پی پی) بنگلہ دیش میں سعودی امداد سینکڑوں مساجد تعمیر کی جائیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب کی طرف سے تقریبا ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ آئندہ انتخابات سے پہلے بنگلہ دیش حکومت 560 مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان مساجد میں تحقیقی سہولیات اور لائبریریاں بھی ہوں گی جبکہ انہیں ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔