کاکسز بازار۔10دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش میں جاری ویمنز انڈر 19 ٹی 20 سیریز کے دوران ہیڈ آف ویمن کرکٹ پی سی بی رافعہ حیدر نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے بی سی بی کے ویمنز کرکٹ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق ملاقاتوں میں پلیئر ڈیویلپمنٹ، ویمنز کرکٹ کے مستقبل کے منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا …
بنگلہ دیش میں جاری ویمنز انڈر 19 ٹی 20 سیریز کے دوران ہیڈ آف ویمن کرکٹ پی سی بی رافعہ حیدرکا بنگلہ دیش کا دورہ

مزید خبریں
کاکسز بازار۔10دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش میں جاری ویمنز انڈر 19 ٹی 20 سیریز کے دوران ہیڈ آف ویمن کرکٹ پی سی بی رافعہ حیدر نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے بی سی بی کے ویمنز کرکٹ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق ملاقاتوں میں پلیئر ڈیویلپمنٹ، ویمنز کرکٹ کے مستقبل کے منصوبوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رافعہ حیدر نے چوتھے ٹی 20 میچ سے قبل پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی کارکردگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں مستقبل کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا سلسلہ کاکسز بازار میں جاری ہے، جو ویمنز کرکٹرز کی ڈیویلپمنٹ اور آئندہ انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔







