اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے غیر ملکی طلبہ بالخصوص پاکستانی طلبہ کے لئے انڈرگریجویٹ انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر پروگرامز میں داخلوں کے لئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ سکالرشپ انڈرگریجویٹ سطح پر مختلف انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر پروگرامز کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا …
بنگلہ دیش میں پاکستانی طلباء کے لئے سکالرشپ کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے غیر ملکی طلبہ بالخصوص پاکستانی طلبہ کے لئے انڈرگریجویٹ انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر پروگرامز میں داخلوں کے لئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ سکالرشپ انڈرگریجویٹ سطح پر مختلف انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر پروگرامز کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد باصلاحیت طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
پاکستانی امیدواروں کے لئے واضح کیا گیا ہے کہ تمام درخواستیں صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی، براہِ راست درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار آن لائن درخواست ایچ ای سی کے نامزد کردہ لنک کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات، اہلیت کے معیار اور درخواست کے طریقۂ کار سے متعلق معلومات کے لئے امیدوار ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ یا فراہم کردہ آن لائن لنک سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔








