بنگلہ دیش میں گارمنٹس کی فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں

ڈھاکہ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں گارمنٹس کی فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق گارمنٹس فیکٹریوں کے ورکروں کے احتجاج کے نتیجہ میں گذشتہ دو ہفتوںسے یہ فیکٹریاں بند تھیں۔ بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق الرحمان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں گارمنٹس فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30ورکز ایسوسی ایشنزکی جانب …

ڈھاکہ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں گارمنٹس کی فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق گارمنٹس فیکٹریوں کے ورکروں کے احتجاج کے نتیجہ میں گذشتہ دو ہفتوںسے یہ فیکٹریاں بند تھیں۔ بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق الرحمان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں گارمنٹس فیکٹریوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30ورکز ایسوسی ایشنزکی جانب سے انہیں فیکٹریاں کھولنے کی درخواست موصول ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کی درخواست اور وزیراعظم کی ہدایت کے بعد فیکٹریوں کودوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply