بنگلہ دیش نے سویڈن میں پیدا ہونے والی انیکا کو ویمنز ایشین کپ کے ابتدائی سکواڈ میں شامل کر لیا

ڈھاکا۔29جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن (بی ایف ایف)نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ آسٹریلیا کے لیے 29 رکنی جزوی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سویڈن میں پیدا ہونے والی فارورڈ انیکا رانیہ صدیقی کو پہلی بار قومی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سویڈن میں پیدا اور وہیں پلی بڑھی 20 سالہ انیکا رانیہ صدیقی نے بین الاقوامی سطح پر …

ڈھاکا۔29جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن (بی ایف ایف)نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ آسٹریلیا کے لیے 29 رکنی جزوی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سویڈن میں پیدا ہونے والی فارورڈ انیکا رانیہ صدیقی کو پہلی بار قومی ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سویڈن میں پیدا اور وہیں پلی بڑھی 20 سالہ انیکا رانیہ صدیقی نے بین الاقوامی سطح پر بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے لیے یورپ میں مقیم کامیاب ٹیلنٹ کے طور پر سامنے آئی ہیں اور جاپان میں پیدا ہونے والی ماتسوشیما سمایا کے بعد قومی سکواڈ میں شامل ہونے والی دوسری غیر ملکی نژاد کھلاڑی ہیں۔ تاہم سمایا اس وقت سکواڈ کا حصہ نہیں، جس کے باعث انیکا رانیہ صدیقی موجودہ ابتدائی فہرست میں واحد اوورسیز فٹبالر ہیں۔انیکا رانیہ صدیقی گزشتہ ایک ہفتے سے ڈھاکا میں ٹرائلز میں حصہ لے رہی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔

انہیں 2023 میں بھی قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا گیا تھا، جب انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں سویڈش کپ میں ڈیبیو کیا تھا، تاہم اس وقت یہ عمل مکمل نہ ہو سکا۔انیکا رانیہ صدیقی اس سے قبل سویڈن کے ٹاپ ڈویژن کلب آئی ایف برومہ پوئیکارنا کی نمائندگی کر چکی ہیں اور دونوں ونگز پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کی خاص پہچان بہترین پلے میکنگ اور گول سکور کرنے کی صلاحیت ہے۔سکواڈ نے فٹنس ٹرینر کیمرون لارڈ اور اسسٹنٹ کوچ ابو الحسن کی نگرانی میں 12 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ہیڈ کوچ پیٹر بٹلر اس وقت نیپال میں جاری سیف انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں جونیئر ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔پیٹر بٹلر نے تربیتی کیمپ کے لیے ڈومیسٹک لیگ سے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم مامونی چکما، جوی نوب بی بی ریتا اور منکی اختر کو انڈر 19 سکواڈ کے باعث کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا۔انیکا رانیہ صدیقی کے علاوہ جن دیگر 9 کھلاڑیوں کو ابتدائی کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے

ان میں تنیمہ بسواس، رُما اختر، امّہ کلثوم، فردوس اختر سونالی، آئیرن خاتون، سرما جنت، نادیہ اختر جوتی اور اننتی خاتون شامل ہیں۔تربیتی کیمپ ویمنز فٹبال لیگ کے 9 فروری کو دوبارہ آغاز سے قبل اختتام پذیر ہوگا جبکہ سیف انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ 7 فروری کو مکمل ہو جائے گی۔ بنگلہ دیش ٹیم ایشین کپ کوالیفائرز کی تیاریوں میں مصروف ہے اور انیکا رانیہ صدیقی کی شمولیت سے ٹیم کے اٹیکنگ شعبے میں ایک نیا یورپی رنگ شامل ہو گیا ہے۔