بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی

ڈھاکہ۔1ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عبرتناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی، بنگلہ دیش نے کیوی ٹیم کو صرف 60 رنز پر آئوٹ کرکے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ …

ڈھاکہ۔1ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عبرتناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی، بنگلہ دیش نے کیوی ٹیم کو صرف 60 رنز پر آئوٹ کرکے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔

بدھ کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے 5 ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری کیوی ٹیم 17ویں اوور میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ٹام لیتھم اور ہینری نیکولس 18,18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ بنگلہ دیش کے بائولرز نے کیوی کھلاڑیوں کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔

فاسٹ بائولر مستفیظ الرحمان نے 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن ، محمد سیف الدین اور ناسم حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش نے 61 رنز کا ہدف 15 اوورز میں ہی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شکیب الحسن نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مشفیق الرحیم 16 اور کپتان محمد اللہ 14 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کے بائولرز اعجاز پٹیل، میک کونچے اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔واضح رہے یہ بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی فتح ہے۔

 

مزید خبریں