بنگلہ دیش پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گیا

56

ابوظہبی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی، 12 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد مشفق الرحیم اور محمد متھن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 144 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی، مشفق 99 اور متھن 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جنید خان نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 202 رنز بنا سکی، امام الحق کے سوا گرین شرٹس کا کوئی بھی کھلاڑی بنگال ٹائیگرز کے باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، امام الحق کی 83 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، مستفیض الرحمان نے 4 وکٹیں لیں، مشفق الرحیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔