بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ، چٹوگرام چیلنجرز نے دردانتو ڈھاکہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا

چٹوگرام۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹوگرام چیلنجرز نے دردانتو ڈھاکہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا ۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے لیگ کے 36ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ، تنزید حسین نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، شریف الاسلام اور تسکین احمد نے …

چٹوگرام۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹوگرام چیلنجرز نے دردانتو ڈھاکہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا ۔ ہفتہ کے روز کھیلے گئے لیگ کے 36ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ، تنزید حسین نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،

شریف الاسلام اور تسکین احمد نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، دردانتو ڈھاکہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بناسکی ، ایلیکس روز نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، شواگتا ہوم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، تنزید حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

 

مزید خبریں