ڈھاکہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، لیگ کے 27 ویں میچ میں چٹاگانگ چیلنجرز اور کومیلا واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چٹاگانگ کی ٹیم امرالقیس کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز اور لیم پلنکٹ شامل ہیں۔ کومیلا واریئرز کی کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملان انجام دیں …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، لیگ کے 27 ویں میچ میں چٹاگانگ چیلنجرز اور کومیلا واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چٹاگانگ کی ٹیم امرالقیس کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز اور لیم پلنکٹ شامل ہیں۔ کومیلا واریئرز کی کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملان انجام دیں گے، اسی روز دوسرا میچ راجشاہی رائلز اور رنگپور رینجرز کے درمیان کھیلا جائے گا، راجشاہی کو پاکستانی مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک کی خدمات حاصل ہیں جبکہ اینڈرے رسل، روی بوپارہ اور محمد عرفان بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔








