بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 26جنوری کو مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

ڈھاکہ۔24جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں 26 جنوری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فارچیون باریشال اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں دربار بادشاہی اور رنگپور رائیڈرزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے …

ڈھاکہ۔24جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں 26 جنوری کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فارچیون باریشال اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں دربار بادشاہی اور رنگپور رائیڈرزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 26جنوری کو میگا ایونٹ کے 33ویں میچ میں فارچیون باریشال اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،فارچیون باریشال کی ٹیم کو تمیم اقبال لیڈ کریں گی اور سلہٹ سٹرائیکرزکی ٹیم کو رونی تالقدار لیڈ کریں گے۔ اسی روز ٹورنامنٹ کا 34ویں میچ میں دربار بادشاہی اور رنگپور رائیڈرزکی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔

دربار بادشاہی کی ٹیم کی قیادت انعام الحق کریں گے جبکہ رنگپور رائیڈرزکی کی قیادت نورالحسن کریں گے ۔بی پی ایل کے دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔