بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فاتح ٹیم کیلئے پرکشش نقد انعام کا اعلان

ڈھاکہ ۔ 13 جون (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ جیتنے پر قومی ویمن ٹیم کیلئے پر کشش نقد انعام کا اعلان کر دیا، فاتح کھلاڑیوں میں 2 کروڑ ٹکا انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ بنگلہ دیش نے ملائیشیا میں منعقدہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن …

ڈھاکہ ۔ 13 جون (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ جیتنے پر قومی ویمن ٹیم کیلئے پر کشش نقد انعام کا اعلان کر دیا، فاتح کھلاڑیوں میں 2 کروڑ ٹکا انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ بنگلہ دیش نے ملائیشیا میں منعقدہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ایونٹ میں دو مرتبہ بھارت اور ایک بار پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔