بنگلہ دیش کی 13ویں پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی 13ویں قومی پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے منگل کو پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں حلف اٹھا لیا، چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 42 منٹ پر ان سے حلف لیا۔ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق نئی کابینہ کے ارکان کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں ہی حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب ارکان سے حلف …

ڈھاکہ۔17فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی 13ویں قومی پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے منگل کو پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں حلف اٹھا لیا، چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 42 منٹ پر ان سے حلف لیا۔ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق نئی کابینہ کے ارکان کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں ہی حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب ارکان سے حلف لینے کے بعد چیف الیکشن کمشنر آئینی اصلاحاتی کونسل کے ارکان سے بھی حلف لیں گے۔

آئین کے مطابق سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان سے حلف لیتے ہیں، نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پارلیمنٹ ایریا کے ارد گرد چار سطحی سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔تقریب حلف برداری میں ایک ہزار سے زائد مقامی اور غیرملکی مہمانوں نے شرکت کی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 12 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد 13 فروری کو 297 منتخب ارکان کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت میں اتحاد نے 297 میں سے 211 نشستیں حاصل کیں، جبکہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتی اتحاد نے 77 نشستیں حاصل کیں۔ آزاد امیدواروں نے 7 نشستیں جیتیں۔