اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک وفد نے بدھ کو وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ وفد اس وقت ’’پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ اقدام کے تحت، سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’سٹریٹیجک لیڈرشپ، گورننس سسٹم اور پالیسی انوویشن‘‘ کے عنوان سے تین ہفتوں کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے پاکستان میں موجود ہے۔پاکستان اور وزارتِ خارجہ آمد …
بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری افسران کے وفد کا وزارتِ خارجہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک وفد نے بدھ کو وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ وفد اس وقت ’’پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ اقدام کے تحت، سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ’’سٹریٹیجک لیڈرشپ، گورننس سسٹم اور پالیسی انوویشن‘‘ کے عنوان سے تین ہفتوں کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے پاکستان میں موجود ہے۔پاکستان اور وزارتِ خارجہ آمد پر وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے برادرانہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری ملاز افسران کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔اگست 2025 میں اپنے دورہِ بنگلہ دیش کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ’’پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اگلے پانچ سالوں میں بنگلہ دیش کے طلبہ کو 500 سکالرشپس دئیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 74 بنگلہ دیشی طلبہ پہلے ہی پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم کا آغاز کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نالج کوریڈور کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں کیا جا چکا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، وزیرِ اعظم طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی بی این پی حکومت کے ساتھ خوشگوار، باہمی احترام اور تعمیری روابط کے جذبے کے تحت مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔صوبائی و وفاقی سطح کے دورہ کرنے والے اس وفد نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے فراہم کی جانے والی پرتپاک مہمان نوازی کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مزید ادارہ جاتی روابط اور پیشہ وارانہ تبادلوں کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ یہ دورہ دوطرفہ افہام و تفہیم کو مزید مضبوط بنانے اور متعدد سطحوں پر تعاون کو وسعت دینے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








