اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے اہم رہنما ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بی این پی اور اس کے …
بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر صدرمملکت آصف علی زرداری مبارکباد کا پیغام بھیجنے والے پہلے عالمی رہنما ہیں،رہنمابی این پی ہمایوں کبیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے اہم رہنما ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بی این پی اور اس کے رہنماء طارق رحمان کو عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلے مبارکباد دی۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ بی این پی کی قیادت اور پاکستان کے درمیان باہمی مفاہمت موجود ہے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی روح پھونک سکتی ہے۔








