بنگلہ دیش کے وزیراعظم 24 جون سے چین کا دورہ کریں گے

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان 24 جون سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

بیجنگ۔22جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان 24 جون سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان 24 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔