بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ، روس

ماسکو ۔12فروری (اے پی پی):روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کریملن کے نمائندے 19 فروری کو منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ تاس کے مطابق انہو ں نے کہاکہ اس بورڈ کے ایجنڈے کا معاملہ تاحال روسی وزارتِ خارجہ کے زیرِ غور ہےاوروزارتِ خارجہ بورڈ کے موضوع کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ یاد …

ماسکو ۔12فروری (اے پی پی):روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کریملن کے نمائندے 19 فروری کو منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ تاس کے مطابق انہو ں نے کہاکہ اس بورڈ کے ایجنڈے کا معاملہ تاحال روسی وزارتِ خارجہ کے زیرِ غور ہےاوروزارتِ خارجہ بورڈ کے موضوع کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ یاد رہے کہ 22 جنوری کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر 19 ممالک کے نمائندوں نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کیے تھے۔

بعد ازاں امریکا نے اعلان کیا کہ مزید ممالک بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ بورڈ اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان غزہ کے انتظام سے متعلق معاہدے کے تحت قائم کیا گیا ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دیگر خطوں میں تنازعات کی روک تھام اور حل کے لیے بھی کام کرے گا۔واضح رہے بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس رواں سال 19 فروری کو واشنگٹن میں منعقد ہونا طے ہے۔