اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) بوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیر ثاقب فورک نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کو یقینی بنائے گا۔ سفیر نے موجودہ …
بوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیرکی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) بوسنیا و ہرزیگوینیا کے سفیر ثاقب فورک نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے مزید فروغ کو یقینی بنائے گا۔ سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے قانون سازی کو بہتر بنانے اور ملک میں کاروباری دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل نہ صرف پختگی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔








