بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو، ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو، ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لئے ایئر پورٹز پر سکیورٹی سخت کی ہے۔ الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروانے کی تجویز کو جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ جعلی کاغذات پر سفر نہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر بوسنیائی سفیر ثاقب فوریک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہو۔ تعاون پرحکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔