بولیویا، مظاہروں میں 23 افراد ہلاک،700 زخمی

لاپاز ۔ 17 نومبر (اے پی پی) بولیویا میں سیاسی بحران شروع ہونے کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم ازکم 23افراد ہلاک اور 700سے زیادہ زخمی ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے سابق صدر ایوو مورالیز کے استعفی کے بعد خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے والی جینن آینیز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں حراست میں لے لیا۔امریکی ریاستوں کی تنظیم(اواے ایس)سے …

لاپاز ۔ 17 نومبر (اے پی پی) بولیویا میں سیاسی بحران شروع ہونے کے بعد سے احتجاجی مظاہروں کے دوران کم ازکم 23افراد ہلاک اور 700سے زیادہ زخمی ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے سابق صدر ایوو مورالیز کے استعفی کے بعد خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے والی جینن آینیز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور انہیں حراست میں لے لیا۔امریکی ریاستوں کی تنظیم(اواے ایس)سے منسلک انٹر -امریکن کمیشنآن ہیومن رائٹس نے ٹویٹ کیاکہ پولیس اور مسلح دستوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد لوگوں کی موت اور 122زخمی ہوئے تھے۔