لاپاز ۔28فروری (اے پی پی):بولیویا کے شہر ایل آلتو میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق بولیوین فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ ای ون آلٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلنے کے باعث گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی …
بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک، 30 زخمی

مزید خبریں
لاپاز ۔28فروری (اے پی پی):بولیویا کے شہر ایل آلتو میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق بولیوین فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ ای ون آلٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلنے کے باعث گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق طیارہ سینڑل بینک آف بولیویا سے نقد رقم لے جا رہا تھا اور حادثے کے بعد بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ جائے وقوعہ پر بکھر گئے۔قومی ایئرلائن بولیویا دی ایوینیشن نے حادثے کے بعد ایل آلتو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔








