بٹ کوئن کی رجسٹریشن کے بعد دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ

نئی دہلی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینجز کی طرف سے پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کی رجسٹریشن کے بعد دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ منتقلی کو محفوظ بنانے کےلئے رقوم کی خفیہ کوڈز کی صورت میں ان کرنسیز میں نمایاں نام ایتھیریم، رپل، لائٹ کوئن،کارڈانو، آئیوٹا، زی کیش، ڈیش، این ای ایم اور مونرو ہیں۔ بٹ …

نئی دہلی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) امریکی سٹاک ایکسچینجز کی طرف سے پہلی بار کرپٹو کرنسی بٹ کوئن کی رجسٹریشن کے بعد دیگر کرپٹو کرنسیز کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ منتقلی کو محفوظ بنانے کےلئے رقوم کی خفیہ کوڈز کی صورت میں ان کرنسیز میں نمایاں نام ایتھیریم، رپل، لائٹ کوئن،کارڈانو، آئیوٹا، زی کیش، ڈیش، این ای ایم اور مونرو ہیں۔ بٹ کوئن کی شرح تبادلہ جو رواں سال کے آغاز میں ایک ہزار ڈالر تھی بڑھ کر 20 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوئن کی قریب ترین حریف کرپٹو کرنسی ایتھیریم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کرنسی میں لین دین کرنے والوں کو کسی بھی قسم کے فراڈ یا تیسرے فریق کی مداخلت کا کوئی خطرہ نہیں۔ ایتھیریم سے منسلک ورچوئل کرنسی کو ایتھر کا نام دیا گیا ہے۔ اس کرنسی کا آغاز 2014ءمیں کیا گیا تھا۔ ایتھیریم کے بعد بٹ کوئن کی قریب ترین حریف رپل ہے۔ اس کو ایتھیریم سے بھی پہلے 2012 ءمیں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ کرنسی زیادہ تر بنکوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان لین دین کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس کو رپل نیٹ نامی نیٹ ورک سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply