بچوں پر تشدد کی روک تھام کےلئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں، ترجمان وزارت قانون و انصاف

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام کےلئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سال 2014-15ءمیں وزارت قانون و انصاف اور وزارت انسانی حقوق ایک ہی وزارت تھیں، بچوں پر تشدد …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے بچوں پر تشدد کی روک تھام کےلئے مختص فنڈز کے استعمال میں ناکامی کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔ بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سال 2014-15ءمیں وزارت قانون و انصاف اور وزارت انسانی حقوق ایک ہی وزارت تھیں، بچوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے کام وزارت انسانی حقوق کے سپرد ہے، فنڈز کے استعمال اور بچوں پر تشدد کے خاتمہ سے متعلق اقدامات پر فیصلے وزارت قانون کا استحقاق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری قانون نے پی اے سی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں 1.7 ارب روپے کی گرانٹ کو سرنڈر کرنے کے حوالہ سے بھی تسلی بخش جواب دیا، گرانٹ کو مقررہ مدت کے اندر فنانس ڈویژن کے حوالہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی سب کمیٹی نے سیکرٹری قانون کے جواب کو تسلی بخش قرار دے کر آڈٹ مشاہدے کو سیٹل کیا۔