اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل اور پاکستان کے وارث ہیں، بچے ہی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، بچوں کے حقوق کا تحفظ اور اْنہیں بہتریں تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسلام نے بچوں کے حقوق کے تحفظ پر بہت زیادہ زور دیا ہے، بحیثیت مسلمان …
بچوں کے حقوق کا تحفظ اور اْنہیں بہتریں تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسد قیصر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل اور پاکستان کے وارث ہیں، بچے ہی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، بچوں کے حقوق کا تحفظ اور اْنہیں بہتریں تعلیمی و طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اسلام نے بچوں کے حقوق کے تحفظ پر بہت زیادہ زور دیا ہے، بحیثیت مسلمان بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ریاست مدینہ میں آج سے 1440سال پہلے بچوں کو سماجی و معاشی تحفظ فراہم کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان انسٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز پیپس اسلام آباد میں بچوں کے حقوق کے حوالے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام میں بچوں کے متعین کردہ حقو ق پر عمل پیرا ہو کر ہم بچوں کے حقوق کے حوالے سے ہم دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد قوانین موجودہ ہیں جن پر سختی سے عملدآمد د کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال(سی آر سی) کا سرگرم رکن ہے۔ سی آر سی کے قوانین پر عملدآمدکرنا ہمارا قانونی و اخلاقی فرض ہے۔ پاکستان میں اس وقت بچوں کے حقوق کے حوالے سے 29سے زیادہ قوانین موجودہ ہیں جن کا جائزہ لے کر یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بہت حساس ہے۔ متعلقہ وفاقی وزارتیں اور صوبائی محکمے موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر مزید قانون سازی کے لیے اپنی سفارشات پیش کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے بچے گزشتہ 106دنوں سے محصور ہیں اور انہیں اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بچوں کے پاس نہ ہی خوراک و ادویات ہیں اور نہ ہی وہ اپنے اسکولوں کو جا سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کشمیری بچوں کو اْن کے بنیادی حقوق دلانے کیلئے اقدمات کرے۔ بھارتی فوج کے سابق میجر جنرل ایس پی سینا کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی سینا کا بیان انتہائی شرمناک اور دیوالیہ پن کی انتہا ہے۔ کوئی بی مہذب معاشرہ بھارتی سرکار کے اس دیوالیہ پن کو برداشت نہیں کر سکتا۔ اسپیکر نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنونیر ریاض فتیانہ اور ایس ڈی جیز کے خصوصی گروپ برائے چائلڈ رائٹس کی چیئر پرسن محترمہ مہناز اکبر کو مبارکباد دی۔








