ترجمان کے مطابق سائوتھ سرکل کے ایس ای، ایکسین کوٹ لکھپت کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او کاہنہ نے چیکنگ کے دوران گائوں مادے شاہ میںصارف عثمان اسلام کے نام پر کنکشن کو چیک کیا
بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی،ترجمان لیسکو

مزید خبریں
لاہور۔30اپریل (اے پی پی):ترجمان کے مطابق سائوتھ سرکل کے ایس ای، ایکسین کوٹ لکھپت کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او کاہنہ نے چیکنگ کے دوران گائوں مادے شاہ میںصارف عثمان اسلام کے نام پر کنکشن کو چیک کیا، جہاں انکشاف ہوا کہ لیسکو سے غیر منظور شدہ نجی ہائوسنگ اسکیم میں4 کور کیبل کے ذریعے32 گھروں کو ڈائریکٹ سپلائی دی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران میٹر اور100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر موقع سے منقطع کر کیصارف کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ استعمال ہونے والے98 ہزار یونٹس کی مد میں ڈیٹیکشن بل جاری کیا گیا۔چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔








