بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز نے میلبورن سٹارز کو ہرا دیا

65

ہوبارٹ ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز نے میلبورن سٹارز کو ہرا دیا۔ آسٹریلیا میں جاری لیگ میں پیر کو کھیلے گئے ساتویں میچ میں میلبورن سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں پر 155 رنز بنائے، کپتان گلین میکسویل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی، لارکن 45، مارکس سٹوئنس 22 اور ڈیوائن براوو 12 رنز بنا سکے، آرچر نے 3 اور ڈی آرسی شارٹ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ہوبارٹ ہریکنز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان میتھیو ویڈ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے